پاک فوج دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے : آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف کا جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ ، لائیو فائر اور جدید وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

عملے کی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا۔ آرمی چیف کو اسٹرائیک کور کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی،آئی ایس پی آر

راولپنڈی( ویب  نیوز)

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لائیو فائر اور جدید وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف نے لانگ رینج ایس ایچ 15 آرٹلری گنوں کی شوٹنگ اور جدید آلات کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا اور عملے کی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا۔ٹلہ فائرنگ رینج پہنچنے پر کمانڈر منگلا کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور اسٹرائیک کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر جدید جنگی آلات بھی ڈسپلے کئے گئے تھے۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا پاک فوج دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاک فوج دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے