اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مودی سرکار کی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، یعنی گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے، بی جے پی حکومت اور میڈیا کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے بی جے پی سرکار کو 5 ریاستوں میں شکست ہوئی، بھارت نے جب پلوامہ کا ناٹک رچایا تو ہم نے مسترد کیا، یکم اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 2 لاکھ فوج بھجوائی، فوج بھیجنے کا مقصد 5 اگست کے اقدامات کیخلاف اٹھنے والی آواز کو دبانا تھا۔

گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے عالمی برادری کو دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے ثبوت دیئے، ارنب گوسوامی سے متعلق انکشافات پاکستانی موقف کی تصدیق کرتے ہیں، عالمی برادری کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں بھارت کی ریاستی سرپرستی اور عالمی سطح پر پاکستان مخالف مہم کے ناقابل تردید ثبوت پیش کئے۔

زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ تازہ ترین انکشافات اس بات کی مزید تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان نے مستقل طور پر کیا اشارہ کیا ہے۔ ہم نے شروع میں ہی پاکستان کے خلاف بھارت کے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فروری 2019ء میں پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ بی جے پی کی حکومت کو تھا۔ پاکستان، ہندوستان کے جھوٹوں کا مقابلہ حق کے ساتھ ہی کرتا رہیگا اور بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے مقابلہ میں مضبوطی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرے گا۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔