نواز شریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور قوم سے جھوٹ بولا،اسد عمر
اسلام آباد (ویب نیوز ) وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ ثابت ہوچکا ہے کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور قوم سے جھوٹ بولا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ براڈشیٹ ایوارڈ کی تفصیلات میں ثالث نے واضح طورپربتایا ہے کہ شریف خاندان ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کا کم ازکم 2000 سے مالک ہے، یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور قوم سے جھوٹ بولا.