اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف بڑے بڑے صحافیوں درخواستیں واپس

اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواستیں واپس

درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، نئی بنیادوں پر دوبارہ درخواست دائر کریں گے،وکیل سلمان اکرم راجہ

درخواست گزاروں میں بڑے بڑے صحافیوں کے نام شامل تھے لیکن درست تاثر نہیں گیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

 عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا

اسلام آباد(ویب نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف دائر درخواستیں واپس لے لی گئیں۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ ہیومین رائٹس اور پی ایف یو جے کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر موقف اپنایا کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ نئی بنیادوں پر دوبارہ درخواست دائر کریں گے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزاروں میں بڑے بڑے صحافیوں کے نام شامل تھے لیکن درست تاثر نہیں گیا۔ سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم کسی کے ایجنٹ بن کر درخوستگزار بنے۔ نئی بنیادوں پر وسیع تناظر میں درخواست دائر کریں گے۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.