بھارت کا ایک اور جعلی فورم بے نقاب ، اہم عہدار سمیت تمام ڈائریکٹرزمستعفی

پاکستان مخالف بھارتی پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکارہونے لگی

ای یو ڈس انفو لیب کے انکشافات کے بعد بھارتی صفوں میں بھگڈر مچ گئی

اسلام آباد(ویب  نیوز)ای یو ڈس انفو لیب نے ایک اور بھارتی جعلی فورم بے نقاب کردیا، جس کے اہم عہدار سمیت تمام ڈائریکٹرز مستعفی ہوگئے۔بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت آشکار ہونے لگی، ای یو ڈس انفو لیب کے انکشافات کے بعد بھارتی صفوں میں بھگڈر مچ گئی،کانومسٹ ہو یا فارن پالیسی میگزین، یو کے پارلیمنٹ ہو یا پھر اقوام متحدہ انسانی حقوق رپورٹ، یا پھرفن سن کی رپورٹ، بھارتی کرتوت عیاں ہونے لگے۔بھارتی گروپ سری واستوا نے پاکستان کے خلاف عالمی رائے بدلنے کی کوششوں کے سلسلے میں جو جعلی ویب سائٹس اور فورمز بنائے سائوتھ ایشن ڈیمو کریٹک بھی اس کا حصہ تھا۔ فورم 2011 میں بنا اور ایک عرصے سے پاکستان کو ہدف بنا رہا تھا۔ فورم تنقیدی پروگراموں کے انعقاد کے لئے لابنگ کرتا آ رہا ہے۔ انفو لیب کے بے نقاب کرنے پر فورم کے تمام ڈائریکٹرز مستعفی ہو گئے، استعفیٰ دینے والوں میں اہم رکن کرسٹین فیئر بھی شامل ہیں۔