کراچی (ویب ڈیسک)

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) کی جانب سے 2020 میں کی جانے والی مختلف کارروائیوں کے دوران تقریبا 40 کلو سونا پکڑا گیا جس کی مالیت 2 ارب 87 کروڑ سے زائد ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ اے ایس ایف نے 2020میں مختلف ایئرپورٹ پر 40 کلو سے زائد سونا پکڑا۔ ضبط سونے کی مالیت 2ارب87کروڑ25لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ایک ارب55کروڑ کی غیرملکی غیرقانونی کرنسی بھی پکڑی گئی۔سالانہ رپورٹ کے مطابق اے ایس ایف نے مختلف ایئرپورٹ 70کلو 537سے زائد ہیروئن برآمد کی۔2020 میں 3ہزار664کلوحشیش جبکہ 37کلوآئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ اے ایس ایف نے مختلف ایئرپورٹ پر 2ہزار420غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا۔ کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔خیال رہے کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے رواں سال کے آغاز کے بعد بھی مختلف کارروائی سامنے آئیں۔ غیرقانونی اقدام میں ملوث ملزمان پر بھاری جرمانے ہوئے اور کئی کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی۔