کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس میں46ہزار کی نفسیاتی حد بحال

انڈیکس219.60پوائنٹس کے اضافے سے46087.64پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔54.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

کراچی(ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوتیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس کی46ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس219.60پوائنٹس کے اضافے سے46087.64پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ54.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 28ارب60کروڑ61لاکھ روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 9.15فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے46189پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں46100 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس219.60پوائنٹس کے اضافے سے46087.64پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس104.54پوائنٹس کے اضافے سے19165.52پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 109.54پوائنٹس کے اضافے سے31950.46پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر414کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ166میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب15ارب31کروڑ16لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب43ارب91کروڑ77لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 48.24روپے کے اضافے سے1649.99روپے اوربہانیرو ٹیکس43.90روپے کے اضافے سے870روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان155روپے کی کمی سے6420روپے اورمری پٹرولیم کے حصص 17.89روپے کی کمی سے 1409.19روپے ہوگئی ۔