جنوبی اور شمالی کشمیر میں6 کشمیری نوجوان گرفتار
 تین کشمیریوں کی شہادت پر ترال میں احتجاجی ہڑتال
سری نگر(ویب نیوز ) جنوبی اور شمالی کشمیر میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کارروائی میں نصف درجن سے زیادہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ بھارتی فوجیوں نے ، شوپیاں اور پلوامہ کے علاقوں میں عمران احمد ، عرفان احمد ، بلال احمد ، توفیق احمد ، مزمل احمد ، عادل احمد اور جنید الطاف کو گرفتار کیا۔ان نوجوانوں کو بھارتی فوج نے جعلی الزامات کے تحت گرفتار کیا ۔ دریں اثنا سب ضلع ترال میں 3مقامی نوجوانوں کی شہادت پر قصبے میں مکمل ہڑتال رہی جس دوران تمام کار باری ادارے بند ر ہے۔  معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ انٹر نیٹ سروس بھی  معطل ہے