کثیرالقومی امن مشقیں، پاک بحریہ نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی

کثیرالقومی امن مشقیں، پاک بحریہ نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی

مشقوں میں 45 ممالک اپنے بحری اثاثوں اور مندوبین کے ہمراہ شریک ہونگے

کراچی ( ویب  نیوز)پاک بحریہ کی میزبانی میں ساتویں کثیرالقومی امن مشقیں رواں برس فروری میں ہوں گی، پاک بحریہ نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔سمندر میں دشمن کو گھیر کر مارنا، سمندری سرحدوں پر کڑی نظر رکھنا پاک بحریہ کا طرہ امتیاز ہے، جوانوں کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کے لئے پاک بحریہ کثیر القومی بحری امن مشقوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ساتویں کثیرالقومی امن مشقیں رواں برس فروری میں پاک بحریہ کی میزبانی میں منعقد کی جارہی ہیں، مشقوں میں 45 ممالک اپنے بحری اثاثوں اور مندوبین کے ہمراہ شریک ہونگے۔پاک بحریہ ترجمان نے بتایا کہ کثیر القومی بحری مشقوں کا آغاز 2007 میں کیا گیا تھا جن کا بنیادی مقصد خطے میں امن و استحکام کیلئیمشترکہ آپریشنز اور جوابی کارروائیوں کی صلاحتیوں کو نکھارنا ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.