کراچی:اے ٹی ایم سے رسید لینے پر بینکوں کی جانب سے چارجز لاگو

اے ٹی ایم رسید جاری کرنے پر چارجز عائد کرنے کوئی ہدایت نہیں کی۔ ترجمان اسٹیٹ بینک

کراچی(ویب  نیوز)اے ٹی ایم سے رسید لینے پر بینکوں نے چارجز لاگو کر دیئے، بینکس اے ٹی ایم سے رسید لینے پر سوا دو روپے تک چارجز وصول کرنے لگے ہیں۔دوسری جانب ترجمان   اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک نے اے ٹی ایم رسید جاری کرنے پر چارجز عائد کرنے کوئی ہدایت نہیں کی۔ ترجمان کے مطابق   بینکس اپنی خدمات کے عوض صارفین سے چارجز لینے میں آزاد ہیں، بینکس جو بھی چارجز عائد کرتے ہیں وہ شیڈول آف چارجز میں شائع ہوتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بعض خدمات پر چارجز کی حد مقرر کی ہوئی ہے۔