کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل برقرار ل،کے ایس ای 100انڈیکس میںمزید30.48 پوائنٹس کی کمی

46644.29پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔54.12فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںکمی ۔سرمایہ کاروں کو 14ارب 15کروڑ66لاکھ روپے کا نقصان

کراچی(ویب  نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی کا تسلسل برقرار رہا جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مزید30.48 پوائنٹس کی کمی سے 46644.29پوائنٹس کی سطح پرآ گیا اور54.12فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 14ارب 15کروڑ66لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت52.38 فیصد زائدرہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوٹریڈنگ کے آغازمیں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں خریداری کے باعث تیزی رہی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 46846.78پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث مندی کا رجحان لوٹ آیا اور انڈیکس 46343.64پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیابعد میں ریکوری آنے سے 46400،46500اور46600کی نفسیاتی حد یں بحال ہوگئیں لیکن مندی کا رجحا ن غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس30.48 پوائنٹس کی کمی سے 46644.29پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس12.28پوائنٹس کی کمی سے 19474.31پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 51.32پوائنٹس کی کمی سے 32115.37پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے173کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ223میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت84کھرب 13ارب42کروڑ24لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب99ارب26کروڑ58لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے لکی سیمنٹ کے حصص کی قیمت25.11روپے کے اضافے سے 767.24روپے اورپاک ٹوبیکو24روپے کے اضافے سے 1599روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 327.43روپے کی کمی سے 10200روپے او رمری پٹرولیم کے حصص37.24روپے کی کمی سے 1654.92روپے ہوگئی ۔