سینیٹ انتخابات ،دوسرے روز 14امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

بی اے پی نے 15،بی این پی نے 7اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک نشست پرسینیٹ کیلئے امیدواروں کونامزد کردیا

جمعیت نے 5،اے این پی 2امیدواروں کانامزد کیاتھا، کاغذات نامزدگی کا سلسلہ 15فروری تک جاری رہے گا

کوئٹہ(ویب  نیوز)سینیٹ انتخابات ،دوسرے روز 14امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ،بلوچستان عوامی پارٹی نے 15،بلوچستان نیشنل پارٹی نے 7اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک نشست پرسینیٹ کیلئے امیدواروں کونامزد کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں ہفتے کے روز کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ مختلف سیاسی جماعتوں کے  14امیدواروں نے کا غذات نامزدگی جمع کرائے جنرل نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کی ستارہ ایاز اور سرفراز احمد بگٹی،پاکستان تحریک انصاف کے محمد عبدالقادر،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مولانا عبدالغفور حیدری،خلیل احمد بلیدی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد قاسم رونجھو اور عوامی نیشنل پارٹی کے نوابزادہ عمر فاروق،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر 2امیدواروں جمعیت علماء اسلام کے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے نوید جان بلوچ جبکہ خواتین کی نشست پر عوامی نیشنل پارٹی کی بینش سکندر،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی عاطفہ صادق اور اقلیتی نشست پر جمعیت علماء اسلام کے ہیمن داس،بلوچستان عوامی پارٹی کے دنیش کمار اور عوامی نیشنل پارٹی کی بنیش سکندر مسیح نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ 15فروری تک جاری رہے گا۔بلوچستان عوامی پارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کردیں جس کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے منظور احمدکاکڑ ،میرسرفراز بگٹی ،اورنگزیب جمالدینی ،آغا عمر احمدزئی ،کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی ،ستارہ ایاز،،ٹیکنوکریٹ نشست پر منظور احمدکاکڑ، ڈاکٹر محمدنواز ناصر، سعید احمدہاشمی ،نوید کلمتی ،خواتین کی نشست پرشانیہ خان ،ثمینہ ممتاز زہری اور کاشفہ گچکی اوراقلیتی نشست پردھنیش کمار اور خلیل جارج کو نامزد کردیاہے ۔دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تشکیل کردہ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے سینیٹ کی خالی نشستوں جنرل کیلئے محمدساجد ترین ایڈووکیٹ، محمدقاسم رونجھو، حسین وڈیلہ بلوچ ٹیکنوکریٹ کیلئے محمدساجدترین ایڈووکیٹ، خواتین کیلئے طاہرہ احساس جتک، میڈم شمائلہ اسماعیل اور اقلیتی نشست کیلئے سنیل کمار کو ٹکٹیں جاری کردیں ۔اسی طرح ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے خواتین کی نشست کیلئے عاطفہ صادق کو ٹکٹ جاری کردیاہے ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ایک امیدوار عبدالقادر ،عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے جنرل نشست پرنوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی اقلیت اور خواتین دونوں نشستوں کیلئے پارٹی رکن بینش سکندر ایڈووکیٹ جبکہ جمعیت علماء اسلام نے بلوچستان سے سینیٹ کے جنرل نشست پر مولاناعبدالغفور حیدری ،خلیل احمد بلیدی ،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ ،خواتین کی نشست پر آسیہ ناصر اور اقلیتی نشست پر ہیمن داس کو سینیٹ ٹکٹ جاری کردئیے تھے ۔