کرپٹ نظام کے خلاف پوری قوت سے جنگ جاری رہے گی۔ سینیٹر شبلی فراز

عوام کسی پی ڈی ایم تحریک کے ساتھ ہیں نہ ہونگے۔ وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ویب  نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام کے مستفیدکنندگان کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی اقتدار سے محرومی نے اپوزیشن کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے ۔استعفے دینے میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کا جلسے منسوخ کرنا ثابت کرتا ہے کہ یہ” سیاسی کنفوژڈ”ہیں ۔اپنے بیان میں  وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ  پاکستان کے عوام نے پی ڈی ایم بلخصوص مسلم لیگ ن کے ذاتی مفاد کے تحفظ کے ایجنڈے کومسترد کردیا ہے۔یہ جان لیں کہ عوام کرپشن کی حمایت میں نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف نکلتے ہیں ۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کی کرپٹ نظام اور اسکے بینیفشرز کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔بغض عمران میں یہ لاکھ جتن کر لیں عوام ان کی کسی تحریک کے ساتھ نہیں اورنہ ہی ہونگے۔