آصف زرداری ،نواز شریف کے درمیان دوبارہ  ٹیلیفونک رابطہ
ضمنی انتخابات اور لانگ مارچ  پر تبادلہ خیال، سینیٹ ا لیکشن کے حوالہ سے حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی
(ن)لیگ کے تمام اراکین قومی اسمبلی  یوسف رضا گیلانی کو ہی  ووٹ دیں گے،نواز شریف کی  یقین دہانی
ایک دور وز میں یوسف رضا گیلانی ،  میاں محمد شہباز شریف سے جیل میں ملنے جارہے ہیں،مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے

اسلام آباد (ویب  نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے درمیان دوبارہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں سینیٹ الیکشنز، ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال ، ملک میں گذشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات اور لانگ مارچ کے حوالہ تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنمائوں نے سینیٹ انتخابات کے حوالہ سے حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی ۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن کے لئے امیدوار اور سابق وزیر اعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی بھی آصف زرداری کے ہمراہ موجود تھے اور ان کی بھی میاںمحمد نواز شریف سے بات کرائی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق میاں نواز شریف نے سینیٹ الیکشن میں ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس حوالہ سے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ہے۔ نواز شریف نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ (ن)لیگ کے تمام اراکین قومی اسمبلی سید یوسف رضا گیلانی کو ہی اپنا ووٹ دیں گے جبکہ آئندہ ایک دور وز میں یوسف رضا گیلانی ، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمدشہباز شریف سے جیل میں ملنے جارہے ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی ، (ن)لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ We sell Orig blueberry auto cannabis seeds USA from BSHWD seed bank.