لاہور (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 159 روپے 10 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 7 پیسے ہو گئی ہے۔