اموات 13227 ہو گئیں ۔ ایک ہزار 609 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،این سی او سی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں سے مزید 22 افراد دم تو ڑ گئے ، اموات کی تعداد 13227 ہو گئی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران1592نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 415 تک جا پہنچی ۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 227 ہوگئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک ہزار 609 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم 5 لاکھ 60 ہزار 458 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 855، خیبرپختونخوا 74ہزار027 ، پنجاب میں ایک لاکھ 77ہزار823،اسلام آباد 45 ہزار 740، بلوچستان میں 19 ہزار117 اور آزاد کشمیر میں 10 ہزار 579 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 959 ہو گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار347 جبکہ ملک بھر میں اب تک92 لاکھ 46 ہزار 827 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔