دراز ابتداء ۔  پائیدار آمدن کو ممکن بنانے کے لئے کاروباری خواتین کا پلیٹ فارم

کراچی(ویب  نیوز)پاکستان میں معروف ای کامرس پلیٹ فارم دراز نے اپنے پلیٹ فارم پر مقامی کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کے ساتھ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ”ابتدائ” کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ ابتداء ایک ایسا پروگرام ہے جو دراز پر خواتین کو آن لائن شاپنگ اسٹورز قائم کرنے، ہزاروں متحرک صارفین کے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے، اپنی فروخت اور کاروبار کو بڑھانے کے لئے اہل بنائے گا۔ یہ اقدام اس مشکل وقت کے دوران ای کامرس ٹیکنالوجی تک رسائی کیلئے چھوٹے اور بڑے کاروباری مالکان کو پائیدار آمدن حاصل کرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے اور یہ خواتین کو گھر پر بیٹھے ہوئے اپنا ذاتی اسٹور چلانے کے قابل بنائے گا۔اس پروگرام کے ذریعے دراز، خواتین سیلرز سے 90 روزہ ابتدائی مدت کے لئے کمیشن وصول نہیں کرے گا۔ دراز کی گلوبل ہیڈ آف سیلر مارکیٹ پلیس اروشہ امتیاز نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کو مردوں کے مقابلے میں بہت کم مواقع ملتے ہیں، یہاں تک کہ جب انہیں موقع ملتا ہے تو تنخواہ کی شکل میں یا خواتین پر عائد کردہ ذمہ داری/ اعتماد کی وجہ سے ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے، ہم اسے تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ خواتین بھی مردوں کی طرح برابر صلاحیتیں رکھتی ہیں اور انہیں یکساں معاوضہ کی ادائیگی کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں بہت سی باصلاحیت خواتین ہیں جو گھروں میں بیٹھ کر کچھ بھی تیار کر سکتی ہیں اور آمدن کمانا شروع کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آن لائن کاروبار شروع کے زیادہ مواقع نہ ہونے کے باعث وہ ایسا نہیں کر پا رہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے لئے آف لائن مارکیٹ کے تصور کو قبول نہیں کیا جاتا جو غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے۔ دراز ابتداء کے ساتھ ہم خواتین سیلرز کو آن لائن کاروبار شروع کرنے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں۔