President Dr Arif Alvi in a group photo with Officers of Ministry of Information and Broadcasting at the launching ceremony of National Digital Information Platform, at Islamabad, on 07-08-2021.

ریاستی ذرائع ابلاغ کے اداروں کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے نیشنل ڈیجیٹل انفارمیشن پلیٹ فارم کا افتتاح
مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد اور حقیقی ثقافت کو اجاگر کرنے میں ڈیجیٹل میڈیا کا اہم کردار ہے،عارف علوی
حکومت سرکاری میڈیا میں تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ہے، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد( ویب  نیوز)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں پی ٹی وی ڈریڈیو پاکستان سمیت ریاستی ذرائع ابلاغ کے اداروں کو ڈیجیٹل کرنے کیلئے نیشنل ڈیجیٹل انفارمیشن پلیٹ فارم کا آغاز کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد اور پاکستان کی حقیقی ثقافت کو اجاگر کرنے میں ڈیجیٹل میڈیا کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موقف سازی اور جعلی خبروں کو روکنے میں میڈیا کے کردار میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے۔انہوں نے کھیلوں اور دوسری تقریبات کو تجارتی بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا میں وسیع استعداد موجود ہے تاکہ اس سے محاصل بھی حاصل ہو سکیں۔صدر نے ڈیجیٹل کرنے کے اس اہم اقدام پر وزیر اطلاعات و نشریات اور ان کے متعلقہ محکموں کو مبارکباد دی۔صدر نے کہا کہ وزارت اطلاعات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے دنیا بھر میں مقبول تھے۔پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ پروڈکشن کے معیار کا کوئی ثانی نہیں تھا پی ٹی وی نے معین اختر سمیت عظیم فنکار پیدا کیے۔وز یر اطلاعات فواد چوہدری جس وزارت میں بھی جاتے ہیں نئے اور بہتر کام کرتے ہیں صدر مملکت نے کہا کہ جعلی خبروں کی نشر واشاعت سمیت پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔جعلی خبروں کے ذریعے عالمی میڈیا پر پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جعلی خبروں کی بنیاد پر عراق پر حملہ کر کے لاکھوں افراد کو مار دیا گیا۔صدر مملکت نے کہا کہ صوفی ازم میں سب سے زیادہ محبت کا درس دیا جاتا ہے۔پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجر ین کو پناہ دی جس کی دنیا بھر میں مثال نہیں۔پاکستان ٹیلی ویژن کو اپنے ڈراموں میں ہمارے ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنا چاہیے پاکستان کی قیادت نے اچھی فیصلوں کے ذریعے کووڈ وباء سے نمٹنے میں کامیابی حاصل کی۔ہمارے پڑوسی ملک کی قیادت کے غلط فیصلوں سے کووڈ وباء سے بہت نقصان ہوا۔اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت سرکاری میڈیا میں تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ہے تاکہ ریاستی بیانیے کو مستحکم کیا جا سکے۔ انہوںنے کہا کہ وہ دور گزر چکا کہ جب جنگوں کے ذریعے ملکوں کو فتح کر لیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب دنیا عملی جنگوں کی بجائے بیانیے کی جنگ کی طرف منتقل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے ستر ہزار جانوں کی قربانی دی لیکن بدقسمتی سے ہم دہشت گردی کے بیانیے کو شکست دینے کے سلسلے میں اپنے کردار سے عالمی برادری کو آگاہ نہیں کرسکے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کا آغاز1964 کو ہوا تھا اور آج اس کو ہائی ڈیفنیشن ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں کاغذ کا استعمال ترک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی ڈی میں اشتہارات کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے میڈیا کے تمام اداروں کے تمام بقایاجات ادا کر دیئے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ یونیورسٹی آف میڈیا ٹیکنالوجی صحافت کے علاوہ پرفارمنگ آرٹس اور میڈیا سے متعلقہ دیگر شعبوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی اور ریڈیو کو ڈیجیٹل لائز کردیا ہے ، نیشنل ڈیجیٹل انفارمیشن پلیٹ فارم کے تحت ریڈیو پاکستان پوڈ کاسٹ کا آغاز کیا گیاجس سے عوام کو مختلف موضوعات پر معیاری آڈیو اور ویڈیو مواد فراہم کیا جا رہا ہے۔پوڈ کاسٹ میں اہم شخصیات کے انٹرویوز خبریں تجزیے حالات حاضرہ کے پروگرام ڈکو مینٹریز موسیقی کھیل اور دیگر موضوعات پر پروگرامز نشر کئے جائیں گے جسکا مقصد عوام کو باخبر رکھنے کے علاوہ انہیں تعلیم اور تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ریڈیو پاکستان کے پوڈ کاسٹ کوPodcast.radio.gov.pk پر دیکھا جا سکتا ہے۔ریڈیو پاکستان پوڈ کاسٹ کے آغاز سے سرکاری ریڈیو نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے جس میں اہم شخصیات کے ویڈیو انٹرویو نشرکرنا ہے،وفاقی وزیر نے کہاکہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہم اپنا موقف دنیا کے سامنے موثر انداز میں نہیں رکھ سکے،اے پی پی کو ڈیجیٹل نیوز ایجنسی بنانے جارہے ہیں تاکہ دنیا سے مقابلہ ہوسکے ، کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے نظام کو ڈیجیٹل کرسکیں،