نالج پلیٹ فارم نے جی ایس ایم اے اور کریڈٹ پر کے ساتھ مل کر پاکستان کی پہلی تعلیمی ڈیوائس متعارف کروا دی

اسلام آباد ( ویب نیوز  ) نالج پلیٹ فارم نے جی ایس ایم اےاور کریڈٹ پرکے ساتھ مل کر پا کستان کی پہلی تعلیمی ڈیوائس متعارف کر وا دی ۔ڈیوائس کامقصد پاکستان کے ہر گھر تک سستی تعلیم پہنچانا ہے۔ ڈیوائس کو لانچ کرنا اور کریڈٹ پر کے ذریعے آسان اقساط پرقر ضے کی فراہمی گیم چینجر ہے جس سے پاکستانی تعلیم میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کیا جا سکے گا ۔ ڈیوائس ہر وہ معلو ما ت مہیا کر تی ہے جس کی طالب علم کو مطالعہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کوئی بھی شخص نالج پلیٹ فارم کے ذریعہ تجویز کردہ اپنی پسند کی ڈیوائس آسانی سے فوری فنانسنگ کے اختیارات کیساتھ کریڈٹ پر کے ذریعے قسطوں پر حاصل کرسکتا ہے۔ پاکستان میں سکول جانے والے 49 ملین گریڈ 1-12) )میں سے صرف 10 لاکھ طلبا کو مخصوص تعلیمی سمارٹ ڈیوائس تک رسائی حاصل ہے۔جب تعلیم اور سیکھنے کے مواقع کی بات آتی ہے تو 98  فیصدطلباء جوپسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اعلی تعلیم کو حاصل نہیں کر سکتے ۔نالج پلیٹ فارم جو ایڈ ٹیک کا علمبردار ہے اس لیے پاکستان کے پہلے تعلیمی ڈیوائس کے ساتھ تعلیم میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کیلئے کو شاں ہے ۔تعلیمی ڈیوائس لرن سمارٹ پا کستان(Learn Smart Pakistan)کے جدید ترین طریقوں کے بارے میں معلو مات فراہم کر تی ہے جس میں کے12طلباء کیلئے نصاب سے منسلک ڈیجیٹل مواد بھی شامل ہے۔ لرن سمارٹ پا کستان(Learn Smart Pakistan)ون آن ون مقابلوں،اساتذہ کی زیر قیادت تربیت کیساتھ بھی پہلے سے لوڈ ہے۔مو با ئل صارفین کیلئے کریڈٹ پر انفرادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے آسان قسطوں کے منصوبے پیش کر رہا ہے۔اس حوالے سے سبسڈی والے انٹرنیٹ پیکج پر مشتمل Edu-data سم کیلئے جیز ٹیلی کام کیساتھ بھی شراکت کی گئی ہے۔جی ایس ایم اے کی جانب سے اس پراجیکٹ کو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کیلئے ایک بہترین موبائل اختراع کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اسے گلوبل موبائل ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔اس موقع پر سی ای او نالج پلیٹ فارم محبوب محمود نے کہا ہے کہ ہمیں ایڈ ٹیک انڈسٹری میں تبدیلی لانے کا اعزاز حاصل ہے۔ سستی ڈیوائسز اور انٹرنیٹ تک رسائی آن لائن تعلیم میں اہم رکاوٹیں ہیں۔ تعلیمی ٹیبلیٹ کے آغاز کیساتھ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے اپنے ہدف کے ایک قدم اور قریب پہنچ گئے ہیں۔ کریڈٹ پرکیساتھ اس ڈیل کے ذریعے ڈیوائس کم آمدنی والے لوگوں کیلئے قسطوں پر دستیاب ہے جو انہیں ذاتی نوعیت کے سیکھنے، ڈیجیٹل مواد، گیمز، اسیسمنٹس اور ڈیٹا تک رسائی فراہم کر ے گی ۔ سی ای او کریڈٹ پراویس زیدی نے اس مو قع پر کہا کہ کر یڈٹ پر ہر پاکستانی کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے سستی اور قابل رسائی کریڈٹ لانے کے مشن پر ہے۔ نالج پلیٹ فارم کیساتھ شراکت تعلیمی ٹیکنالوجی کے مشن کے حصول اور تکمیل میں مدد گا ر رہے گی ۔ والدین اپنے گھروں اور کام کی جگہوں کے آرام سے نالج پلیٹ فارم ایجوکیشن ڈیوائس، لر ن سمارٹ پا کستان کے سیکھنے کے حل اور Parhai Buddy پاکستان کے پہلے اے ون پر مبنی لرننگ کوچ اور جیزموبائل کنیکٹیویٹی تک رسائی حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔