انڈس موٹر کی طرف سے ’ویمن لیڈرز“ کے افیشل پارٹنر کے طور پر مارخور2020 کانفرنس کا انعقاد
کراچی (ویب نیوز )
انڈس موٹر کمپنی (ایم آئی سی) نے افیشل ویمن لیڈرزپارٹنر کے طور پر سالانہ یوتھ لیڈر شپ کانفرنس مارخور2020 کا انعقاد کیا۔ یہ کانفرنس 5 اور7 مارچ کو ہری پور میں خان پورڈیم میں منعقد کی گئی۔
ادی یوتھ امپکٹ جوایک غیر منافع بخش ادارہ ہے، کی طرف سے منعقد کردہ مارخور کانفرنس غیر آبادعلاقوں پر مبنی تجربات سے سیکھنے کا پروگرام ہے جس کا مقصد پاکستان کے انتہائی باصلاحیت نوجونواں کو اکھٹا کرکے ان میں سماجی قیادت کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔
کانفرنس کیلئے کل 10 طلباء کو سپانسر کیا گیا جن میں 8 طلبا کا تعلق آئی ایم سی کے فلیگ شپ ٹویوٹا گوٹھ ایجوکیشن پروگرام (T-GEP) جبکہ باقی دو کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔سکالرشپ کے حامل نوجوان برانڈ ایمبسڈر کے طورپر خدمات سرانجام دیں گے جنہیں خالصتاً میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر منتخب کیا گیا
سی ای او آئی ایم سی،علی اصغر جمالی نے کلیدی مقرر کے طور پر کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا”ہمارے نوجوان ہراول دستہ ہیں جومستقبل میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔معیاری تعلیم کے بارے میں SDG-4 کا توثیق کنندہ ہونے کی حیثیت سے ہم تمام افراد کیلئے یکساں بنیاد پر معیاری تعلیم کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم ہمیشہ خواتین کی خودمختاری کی حمایت کیلئے کوشاں رہے ہیں اور مارخور ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو مختلف نوجوانوں کو موقع فراہم کرتا ہے مجھے یقین ہے کہ یہ نوجوان تبدیلی کے عامل کے طورپرہمارے دست بازو بنتے ہوئے دوسرے طلبا کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری کیلئے اہم کردار اداکریں گے۔کمپنی نے معاشرے کی بہتری کے لئے اقدام کے تحت ٹویوٹا۔گوٹھ ایجوکیشن پروگرام (T-GEP) 2008 میں شروع کیا جس کا مقصدجن علاقوں میں آئی ایم سی آپریٹ کرتی ہے وہاں آس پاس کے علاقوں کے معاشی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کی ابتدائی اور ثانونی تعلیم کیلئے بھرپورمالی امداد فراہم کرناہے