ڈاؤلینس کی دراز کے ساتھ شراکت داری، دراز مال پر ڈاؤلینس کی وسیع پیمانے پر مصنوعات صارفین کو پیش کی جائیں گی

لاہور۔ یورپ میں دوسرا بڑا وائیٹ گڈز مینوفیکچرر، آرسیلک کا ذیلی ادارہ اور پاکستان میں گھریلو مصنوعات کا نمبر ون برانڈ ڈاؤلینس دراز مال پر صارفین کو وسیع پیمانے پر اپنی مصنوعات کی فراہمی کے ذریعے اپنی کامیابی کا 40 سالہ جشن منا رہا ہے۔ ڈاؤلینس نے 2020ء میں اپنے آفیشل ای کامرس اسٹور کا آغاز کیا اور دوسرے مرحلے میں اس نے دراز مال پر اپنی وسیع پیمانے پر مصنوعات متعارف کروائی ہیں۔
شراکت داری کیلئے دستخطوں کی تقریب دراز ہیڈ آفس میں حال ہی میں منعقد ہوئی، دونوں مارکیٹ لیڈرز صارفین کی بہتری کیلئے پرعزم ہیں۔ یہ شراکت داری آن لائن خریداری کے قابل اعتماد تجربہ کا ثبوت ہے جس کی پاکستانی صارفین ڈاؤلینس کی جدید گھریلو مصنوعات کی خریداری کے دوران توقع کر سکتے ہیں۔
پاکستان میں یہ شراکت داری آرسیلک اور علی بابا جو دنیا کا سب سے بڑا ای کامرس ادارہ اور دراز کی شراکت دار کمپنی ہے، کے درمیان عالمی شراکت داری کا حصہ ہے۔ دو عالمی اداروں کے درمیان ہم آہنگی نے شراکت داروں کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے تاکہ وہ ہمہ وقت ٹیک سیووی صارفین کے اس بڑھتے ہوئے طبقہ کی خدمت کر سکیں۔ یہ ڈاؤلینس کو مستقبل کے انٹرپرائز میں تبدیل کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے جو اپنی ”جہاں آپ کے صارفین، وہاں ہم“ اومنی چینل سٹریٹجی کے مطابق بہترین مصنوعات اور کسٹمر کیئر نیٹ ورک کا وعدہ کرتا ہے۔
ڈاؤلینس کے چیف مارکیٹنگ آفیسر سید حسن جمیل نے اس شراکت داری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دراز مال پر آمد کے بعد صارفین دراز پر آفیشل فلیگ شپ سٹور سے ڈاؤلینس کی مصنوعات خرید سکیں گے۔ اس شراکت داری کے ساتھ ڈاؤلینس اور دراز صارفین کے آن لائن شاپنگ تجربہ میں مسابقتی قیمتوں اور قابل اعتماد گھریلو مصنوعات کے ذریعے مزید اضافہ کریں گے لہذا ہمارے صارفین آسان ادائیگی کے بہت سے طریقوں کے ساتھ اپنی پسند کے ایپلائنسز کا آرڈر کر سکتے ہیں جو ان کی دہلیز پر فراہم کیا جائے گا۔ ڈاؤلینس اور دراز اپنی متعلقہ صنعتوں میں قابل اعتماد نام ہیں لہذا اب آن لائن خریدار پراعتماد طریقے سے خریداری کر سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل پر جانے کی حکمت عملی بہت سے کاروباروں بالخصوص جاری وباء کے دوران جس میں لوگ گھروں پر رہتے ہوئے عوامی جگہوں پر سماجی فاصلہ سمیت دیگر حفاظتی اقدامات اختیار کر رہے ہیں، اضافی فوائد کا وعدہ کرتی ہے۔
دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن سایا نے پلیٹ فارم پر عالمی برانڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ای کامرس شعبہ میں گھریلو مصنوعات کی صلاحیت غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاؤلینس اور دراز دونوں خریداری کا غیر معمولی تجربہ فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اس شراکت داری کے ذریعے ہمیں یقین ہے کہ ہمارے صارفین کو دراز مال پر پریمیم خدمات کے ساتھ ڈاؤلینس کی پائیدار مصنوعات تک رسائی حاصل ہوگی۔ یہ ایک اسٹریٹجک پارٹنر شپ ہے اور ہم پاکستان میں ای کامرس کے شعبہ کی ترقی کے لئے ڈاؤلینس کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں۔ انہوں نے ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ دراز کس طرح اپنے پلیٹ فارم پر برانڈز کو ملک کے تمام حصوں میں لاکھوں صارفین تک رسائی فراہم کرے گا۔