قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی معطل
دفاتر کو 16 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔

شہر اقتدار میں تمام تجارتی مراکز 3روز کیلئے بند
تفریحی مقامات اورپارک بھی 3روز کیلئے مکمل بند رہیں گے

اسلام آباد (ویب  نیوز) قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کردی گئیں ۔ دفاتر کو 16 مارچ تک بند رکھا جائے گا ۔ 17مارچ سے بھی صرف ضروری سٹاف کو بلایا جائے گا ۔جوازکورونا وائرس کے  کیسسز میں اضافے کو بتایا گیا ہے  ۔ جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلؤا کو روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکانٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے ہونے والے اجلاس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ دفاتر کو 16 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔ سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈسانفیکٹ کرنے کی ہدایت می گئی ۔ عملہ کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات کی گئی ہے ۔17 مارچ سے متعلقہ افسران ضروری سٹاف کو آفس بلا سکیں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخل کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔17 مارچ سے آفس ٹائم 10 بجے سے 4 بجے تک ہونگیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کا پھیلائو مزید تیزہوگیا ہے، شہر اقتدار میں تمام تجارتی مراکز 3روز  کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔  جرای بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کمرشل ایریاز بند رہیں گے۔ تمام تفریحی مقامات اورپارک بھی 3روز کیلئے مکمل بند رہیں گے۔ اسلام آباد میں کورونا کا پھیلائو مزید بڑھنے سے اہم فیصلے  کیے گئے ہیں۔ آئی 10، آئی 9 اور آئی8 کے تینوں  سیکٹروں  میں کیسز 50 کی شرح سے ہر روز بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے ان تین علاقوں کو مکمل سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری جاری کردیا گیا ہے ۔جہاں لوگوں کا زیادہ رش ہوتا ہے جیسے مزارات وغیرہ ان کو بھی 3روز کیلئے بند کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ  اگر ان جگہوں  پر خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔