بھارت’ ایک روز سب سے زیادہ39726نئے کورونا کیس رپورٹ
وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد سوا کرو ڑکے قریب پہنچ گئی

نئی دہلی (ویب  نیوز)بھارت میں کورونا وائرس کے 39726نئے کیس ظاہر ہوئے ہیں جو اس سال اب تک روزانہ ظاہر ہونے والے کیسوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔بھارت مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد11514331تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ظاہر ہونے والے کورونا کیسوں کی تعداد گذشتہ110روز میں سب بڑی ہے۔اس دوران154کورونا ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن سے ابھی تک اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر159370تک پہنچ گئی ہے