کورونا’ این سی او سی کا ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

کورونا’ این سی او سی کا ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد اور صوبائی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، اسد عمر
ایس او پیزکی خلاف ورزیوں پر اسلام آباد اور صوبائی انتظامیہ کو کریک ڈان کا کہا ہے، این سی او سی اجلاس کے بعد ٹویٹ

اسلام آباد(ویب  نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا،جس میں کورونا کی تیسری لہر کے باعث برھتے کیسز کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعدو فاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ این سی او سی نے اجلاس میں کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے باعث مختلف سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد اور صوبائی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایس او پیزکی خلاف ورزیوں پر اسلام آباد اور صوبائی انتظامیہ کو کریک ڈان کا کہا ہے۔