کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید72افراد چل بسے …اموات 13935تک پہنچ گئیں،3270نئے کیسزرپورٹ

کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید72افراد چل بسے
اموات 13935تک پہنچ گئیں،3270نئے کیسزرپورٹ

اسلام آباد (ویب  نیوز) مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث پاکستان  بھر میں مزید72 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد13935تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے3270نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ33ہزار741تک پہنچ گئی  ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب  سے منگل   کے  روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ85 ہزار271 مریض مکمل طور پر شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد34535تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2485 تک پہنچ گئی ۔کوروناوائرس کی تیسری لہر آنے کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعدادتیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح92.4فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1733مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبا ر سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرسے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارحکومت اسلام آباد ملک بھر میں دوسرے نمبرپر آگیا۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6310تک پہنچ گئی ۔ کوروناووائرس کے کل صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبرہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد16032تک پہنچ گئی ، صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5150صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5794،صوبہ بلوچستان186،آزاد جموں وکشمیر1048جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد15رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ53ہزار835 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ78ہزار898،خیبر پختونخوا72500،اسلام آباد45818،بلوچستان18958،آزاد جموں وکشمیر10406جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4856تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 52676 تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں80519، سندھ میں 2 لاکھ63ہزار464، پنجاب میں دو لاکھ 969، بلوچستان میں19347، آزاد جموں و کشمیر میں11792اور گلگت بلتستان میں4974فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں6039افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4479، خیبر پختونخوا میں2225، اسلام آباد میں548، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں203اور آزاد جموں و کشمیر میں338فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے98لاکھ57 ہزار233ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے39742نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ZS