اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید30 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد13965تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے3301نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ37ہزار42تک پہنچ گئی،پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 6 فیصد تک جاپہنچی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ86 ہزار228 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد36849تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2564 تک پہنچ گئی ۔کوروناوائرس کی تیسری لہر آنے کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس کے نئے  رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعدادتیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح92فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے957مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبا ر سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرسے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں دوسرے  نمبرپر آگیا ۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6517تک پہنچ گئی۔ کوروناووائرس کے کل صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبرہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد17753تک پہنچ گئی، صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5201صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد6018،صوبہ بلوچستان196،آزاد جموں وکشمیر1148جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد16رہ گئی  جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ53ہزار981 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ78ہزار942،خیبر پختونخوا72948،اسلام آباد46067،بلوچستان18975،آزاد جموں وکشمیر10459جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4856تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 53136 تک پہنچ گئی ،خیبر پختونخوا میں81204، سندھ میں 2 لاکھ63ہزار664، پنجاب میں دو لاکھ دو ہزار743، بلوچستان میں19374، آزاد جموں و کشمیر میں11946اور گلگت بلتستان میں4975فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں6048افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4482، خیبر پختونخوا میں2238، اسلام آباد میں552، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں203اور آزاد جموں و کشمیر میں339فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے98لاکھ95 ہزار515ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے38282نئے ٹیسٹ کئے گئے۔