کراچی (ویب ڈیسک)

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا3ڈالر سستا ہو کر 1732ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں100روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ7ہزار200روپے ہو گئی اسی طرح 85روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت91ہزار907روپے پر آ گئی ۔