کراچی (ویب ڈیسک)

صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے لانڈھی صنعتی ایریا میں صنعتی و طبی فضلہ جلانے والے ایس این ویسٹ انسنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے لانڈھی صنعتی ایریا میں ایس این ویسٹ انسنریشن پلانٹ کا افتتاح کیا، ایس این ویسٹ شہر میں اپنی نوعیت کا پہلا آٹو میٹک پلانٹ ہے۔ پلانٹ میں یومیہ 12 ہزار کلو صنعتی و طبی فضلہ جلانے کی صلاحیت ہے۔اس موقع پر صوبائی مشیر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ایس این ویسٹ فضلے کو ٹھکانے لگانے کا جدید پلانٹ ہے، صوبے میں صنعتوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کی کمی کے اقدامات ہماری ترجیحات ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 162 ارب کا اعلان کیا تھا، ابھی تک ایک روپیہ خرچ نہیں کیا، سندھ حکومت کو این ایف سی کی مد میں 80 ارب روپے کم دیے گئے۔صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو ایک منصوبہ نہیں دیا، یہ کوئی وعدے پورے نہیں کرتے، سندھ حکومت تمام سازشوں کے باوجود ترقیاتی کام جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریار وزیر اعظم کو باتوں میں نہیں کام میں احساس دکھانے کی ضرورت ہے۔