کراچی (ویب ڈیسک)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای100انڈیکس 45500پوائنٹس سے بڑھ کر45700پوائنتس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں25ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم49فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کا ،پیٹرولیم ،فوڈز اور دیگر منافع بخش شعبوں میں حصص کی خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس اس سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوکے ایس ای100انڈیکس میں181.97پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 45544.20پوائنٹس سے بڑھ کر 45726.17پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 49.33پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18800.62پوائنٹس سے بڑھ کر 18849.95پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31092.28پوائنٹس سے بڑھ کر 31184.60پوائنٹس ہو گیا ۔کاروبار ی تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 25ارب2کروڑ75لاکھ86ہزار678روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی 80کھرب45ارب39کروڑ6لاکھ32ہزار373روپے سے بڑھ کر 80کھرب70ارب 41کروڑ82لاکھ19ہزار51روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 25ارب روپے مالیت کے 47کروڑ4لاکھ 1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 25کروڑ روپے مالیت کے 40کروڑ96لاکھ 81ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے دورا ن انڈیکس 46000.86پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس45544.20پوائنٹس کی کم سطح پر بھی آگیا تھا ۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو مجموعی طور پر394کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 182کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،193میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے پی ٹی سی ایل 6کروڑ13لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 3کروڑ90لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 3کروڑ84لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ85لاکھ اور حیسکول پیٹرول 2کروڑ27لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت 47.50روپے کے اضافے سے 5997.50روپے ہو گئی اسی طرح 46.33روپے کے اضافے سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بڑھ کر 1599.98روپے ہو گئی جبکہ اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 72.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر 2000.00روپے اور سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت کم ہو کر 54.32روپے کی کمی سے 840.00روپے پر آ گئی ۔