file photo

پشاور (ویب ڈیسک)

سترہ سال بعد سیدوشریف کیلئے پی آئی اے کی پرواز بحال ہوگئی۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، مراد سعید، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اسلام آباد سے سوات پہنچے۔ روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر کیک کاٹا گیا۔

17 سال بعد سوات کے سیدوشریف ایئر پورٹ پہنچی تو ہر چہرہ خوشی سے سرشار نظر آیا۔ روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر کیک کاٹا گیا۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان، مراد سعید اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اس پرواز میں سفر کیا۔

سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 10 بلین سونامی پراجیکٹ کے تحت پودا لگایا۔ ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

گذشتہ کچھ عرصے سے شمالی علاقہ جات کے ہوائی اڈوں کو فعال کر کے فضائی سروس شروع کی جا رہی ہیں تاکہ ان علاقوں میں سیاحت کو مزید بڑھایا جا سکے۔ سوات کا سیدو شریف ایئر پورٹ اس سلسلے کا چوتھا ائیرپورٹ ہے۔

اس سے قبل سکردو، گلگت اور چترال کے ہوائی اڈوں کو فضائی سروس کے لیے بحال کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا ہے کہ ہفتے میں دو پروازیں یہاں آپریٹ کریں گے۔ اس فضائی سفر کے لیے پی آئی اے اے ٹی آر طیارے استعمال کرے گا۔