کارفرسٹ نے پشاور میں ا پنے آپریشنز کا آغاز کر دیا
پشاور (ویب نیوز )
کارفرسٹ نے پشاور میں اپنے آپریشنز کا آغاز کر دیا، اور صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنا پہلا مرکز کھول دیا۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس اقدام کے بعد شہر کے لوگوں کے لئے پائیدار ملازمتیں پیدا ہوں گی جبکہ گاڑیوں کی خریداری، فروخت اور تبادلے سے متعلق اپنی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے ضمن میں صارفین کو سہولت فراہم ہوگی۔
اس پیشرفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، راجہ مراد خان، سی ای او اور شریک بانی کارفرسٹ، نے کہا، ”کارفرسٹ ایک ترقی پسند وژن رکھتا ہے اور حال ہی میں ملتان، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں لانچ کرنے کے بعد، ہم پشاور آئے ہیں، مین یونیورسٹی روڈ میں اپنا مرکز قائم کر کے ہم نے اسلام آباد جانے والے ان گنت صارفین کے لئے اپنی خدمت کا استعمال آسان بنایا ہے۔ پشاور طویل عرصے سے کارفرسٹ کے کارڈز پر ہے اور ہمیں فخر ہے کہ اپنی خدمات کو آخرکے پی کے ثقافتی مرکز تک پہنچا رہے ہیں۔ اب پشاور کے صارفین ایک گھنٹہ کے اندر ایک انتہائی آسان تجربے کے ذریعے اپنی گاڑیوں کا معائنہ اور قیمت کا تعین کروا کر ایک ہی چھت کے نیچے فروخت کر سکیں گے۔ ”
”کارفرسٹ اپنے صارفین کی زندگی کو آسان بنانے اور پاکستان میں استعمال شدہ گا ڑیوں کی انڈسٹری کو جدت کے ذریعہ مستقل طور پر آگے بڑھانے کے لیے پر عزم ہے، یہ پاکستان کا سب سے قابل اعتماد استعمال شدہ گاڑیوں کے ٹریڈنگ پلیٹ فارم کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ خان نے کہا، ”پشاور کے لئے شفافیت، ضابطہ اخلاق، فوری ادائیگی، محفوظ منتقلی، اور پریشانی سے آزاد تجارت کو آگے بڑھا کر کمپنی انڈسٹری میں تبدیلی لانے پر فخر محسوس کررہی ہے۔”
کارفرسٹ کے اب پورے پاکستان میں 46 مراکز ہیں۔ 2016 سے لے کر اس وقت تک کمپنی کی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جب صرف دو ملازم تھیجبکہ اس وقت پورے پاکستان کے 10 شہروں میں 400 سے زیادہ افراد کو ملازمت فراہم کررہا ہے۔
کارفرسٹ پاکستان کا سب سے قابل اعتماد استعمال شدہ گاڑیوں کا ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جس نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، حیدرآباد اور ملتان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی تجارت کے طریقے میں انقلاب برپا کردیا۔کارفرسٹ نے ریگولیشن، شفافیت، فوری ادائیگی، محفوظ منتقلی، اور پریشانیوں سے آزاد تجارت کے ذریعہ استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ کے مسائل حل کردیئے ہیں۔ گاڑی بیچنے کا تیز ترین طریقہ اب پشاور پہنچا ہے، اب ممکنہ بیچنے والے صرف 45 منٹ میں اپنی گاڑی بیچ سکتے ہیں۔