بینک آف پنجاب کاتیسواں سالانہ اجلاس عام
Covid-19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور شیئر ہولڈر کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہو ئے بینک کا تیسواں سالانہ اجلاس عام 30 مارچ 2021 بروز منگل 12:30 بجے بذریعہ زوم/ ویڈیو لنک منعقد ہوا۔اس اجلاس عام میں بورڈ ممبران،بینک کی سنئیر منجمنٹ اور حصص داران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران بینک کی مالیاتی کارکردگی کا مختصر جائزہ حصص داران کے سامنے پیش کیا گیا۔ حصص داران کو بتایا گیا کہ سال 2020 کے دوران بینک کی بیلنس شیٹ میں 26 فیصد اضافہ ہوا اور اس طرح بینک ان بینکوں کی فہرست میں شامل ہو گیا جن کے اثاثہ جات ایک کھرب روپے سے زائد ہیں۔سال 2020 کے دوران بینک نے کیپٹل گین کا خاطر خواہ فائدہ اٹھایا۔
اس کے نتیجہ میں نان مارک اپ/ انٹرسٹ آمدن 233 فیصد اضافہ کے ساتھ 13 ارب روپے رہی جو کہ گزشتہ برس 3.9 ارب روپے تھی۔جبکہ نیٹ انٹرسٹ مارجن معمولی کمی کے ساتھ 23.3 فیصد رہا۔
سال 2020کے دوران قبل از پروویژن منافع بہتر ہوکر 20فیصد اضافہ کے ساتھ 18.9ارب روپے ہوگیا جوکہ گزشتہ سال 15.8ارب روپے تھا۔ COVID-19 کے بعد معیشت کو درپیش خطرات کے پیش نظر سبجیکٹو تشخیص کے علاوہ بینک نے محتاط بنیادوں پر قرضہ جات پر جنرل پروویژن کرنے کا انتخاب کیا۔ سال 2020کے دوران بینک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خود تشخیصی کی بنیاد پر 1.7ارب روپے کی پروویژن کی گئی۔ علاوہ ازیں 3.3ارب روپے کی جنرل پروویژن بھی کی گئی۔
مذکورہ بالا پروویژن کے باوجود، بینک نے 6.9ارب روپے بعد از ٹیکس منافع کمایا جو کہ گزشتہ برس 8.2ارب روپے تھا۔بینک کی فی حصص آمدن 2.63روپے رہی۔
بینک کے ڈپیازٹس میں 21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور وہ 835.1 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گئے جوکہ 31دسمبر 2019کو 691.0ارب روپے تھے۔ سرمایہ کاری اور قرضہ جات بالترتیب 567.8ارب روپے اور 442.8ارب روپے رہے۔ بُک ویلیو فی حصص (اثاثوں پر سرپلس کے علاوہ) بہتر ہوکر 17.52روپے ہوگئی جوکہ 31دسمبر 2019کو 15.63روپے تھی۔
31دسمبر 2020کو ایکویٹی 52.3ارب روپے رہی اور بینک کی کیپٹل ایڈیکویسی ریشو (CAR)بہتر ہوکر 16.23فیصد ہوگئی جوکہ 31دسمبر 2019کو 14.80فیصد تھی۔ CARکی موجودہ سطح 11.50فیصد کی مطلوبہ سطح سے 41فیصد زائد ہے۔
بینک کے صدر/ سی ای او نے حصص داران کو بینک کی مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا۔ بینک کی کاروباری حکمت عملی کے مطابق کم رسک کے ساتھ بیلنس شیٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ جبکہ تمام قانونی ضرورتوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔حصص داران کو مطلع کیا گیا کے بینک ایس ایم ای/ ایگریکلچر،کم لاگت گھروں، کنزیومر، کیش منجمنٹ، ٹریڈ اور انوسٹمنٹ بینکنگ میں خاطر خواہ اضافہ کریگا۔اس کے ساتھ بینک کا اسلامی بینکنگ مارکیٹ میں شئیر بڑھانے کے لئے اسلامی بینکنگ نیٹ ورک اور کاروباری حجم میں اضافہ کیا جائیگا۔اس کے ساتھ بینکنگ ساؤتھ/ کراچی میں اپنے نیٹ ورک میں اضافہ کریگا۔
اس کے بعد سوال و جواب کا سلسہ منعقد ہوا اور حصص داران کے تمام سوالات کا بورڈ اور منجمنٹ نے تسلی بخش جواب دیا۔حصص داران نے بینک کے بورڈ اور انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی جس کی بدولت بینک شاندار مالیاتی نتائج پیش کر سکا۔ حصص داران نے بینک کے مالیاتی حسابات برائے سال 2020 کی منظوری دی اور حصص داران کے لئے 10 فیصد کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا۔