کراچی:اسٹاک ایکس چینج میںایک روزہ شدید مندی کے بعدریکوری
کے ایس ای100انڈیکس 59.23پوائنٹس کے اضافے سے44491.03پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی(ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی جسکے باعث کے ایس ای100انڈیکس 59.23پوائنٹس کے اضافے سے44491.03پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجبکہ64.43فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت20ارب21کروڑ  روپے سے زائد بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 35.26فیصد کم رہا۔ منگل کوکاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مندی رہی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 44199پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے سبب مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 44801پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب آگیا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 59.23پوائنٹس کے اضافے سے44491.03پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا اسی طرح کیایم آئی30انڈیکس40.54پوائنٹس بڑھ کر72633.59پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس78.10پوائنٹس کے اضافے سے30392.37پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاالبتہ کے ایس ای 30انڈیکس 6.07پوائنٹس کی کمی سے18258.24پوائنٹس رہ گیا ۔منگل کومارکیٹ میں 388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں250کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ 122میں کمی اور 16میں استحکام رہا ۔منگل کو مجموعی طور پر33کروڑ91لاکھ10ہزار672شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز پیر کو52کروڑ38لاکھ77ہزار584حصص کے سودے ہوئے تھے۔کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ  کا مجموعی س رمایہ20ارب21کروڑ10لاکھ67ہزار408 روپے بڑھ کر78کھرب65ارب41کروڑ8لاکھ8ہزار59 روپے ہوگیا ۔منگل کو مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے کاروبار میں سرگرمیاں رہیں ان میں بائیکو پیٹرولیم،ٹی آر جی پاکستان،یونٹی فوڈز،پاکستان ریفائنری،نیٹسول ٹیکنالوجی،ہم نیٹ ورک،ٹیلی کارڈ لمٹیڈ،اٹک ریفائنری،حیسکول پیٹرول اورکوٹ اددوپاور شامل ہیں۔ قیمتوں میں اتار چڑھاو کے لحاظ سے رفحان میظ98.99روپے کے اضافے سے9499روپے اورگیٹرن اندسٹریز37.50روپے کے اضافے سے537.51روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز444روپے کی کمی سے13556روپے اور سیپ ہائر ٹیکس کے حصص63روپے کی کمی سے837روپے ہوگئی ۔