ڈیجیٹلائزیشن حکومت کی اعلی ترین ترجیح ہے: امین الحق
اسلام آباد(ویب نیوز)انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن حکومت کی اعلی ترین ترجیح ہے اور ان کی وزارت نے ڈیجیٹل پاکستان کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پہلے سے ہی اقدامات کیے ہیں۔آئی ٹی اور ٹیلی کام کے بارے میں وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے گیارہویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے آئی ٹی کی صنعت کو بہتر مراعات دینے اور آئی ٹی کمپنیوں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس سے پہلے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے بارے میں وزیراعظم کی ٹاسک فورس کے ارکان نے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی وزارت کی کارکردگی خاص طورپر ریکارڈ کو کمپیوٹر ائزڈ کرنے کے حوالے سے اہداف کے حصول پر اطمینان کا اظہارکیا۔