شان فوڈز 2021-2022 کی کامیاب ترین کمپنی قرار، کوٹلر امپیکٹ کی
آنے والی اشاعت میں نمایاں مقام دیا جائے گا

کراچی (ویب نیوز ) پاکستانی کھانوں کے صف اول کے برانڈ شان فوڈز پرائیویٹ لیمیٹڈ کو کوٹلر ایمپیکٹ کارپوریشن اور ورلڈ مارکیٹنگ سمٹ گروپ نے سال 2021-22کی کامیاب ترین کمپنی قرار دیتے ہوئے کمپنی کی کامیابی کی کہانی کو کوٹلر ایمپکٹ اور پارٹنرز کے 21ویں صدی کی مارکیٹنگ حکمت عملی پر سب سے زیادہ فروخت ہونےوالے جریدے © © ©”ایسینشل آف ماڈرن مارکیٹنگ "کے پہلے ایڈیشن میں50نمایاں مقامی کمپنیوں کے ہمراہ شامل کرلیا۔
اس اعزاز پر شان فوڈز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکندر ٹوانہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شان فوڈز نے اپنے عظیم الشان سفر کا آغاز 1981 میں ایک کمرے سے ایک شخص کے خواب کی صورت میں کیا اور آج 40سال میں ایک طاقتور عالمی برانڈ بن چکا ہے، جو کہ اس وقت دنیا کے 75سے زائد ممالک میں موجود ہے، یہ سفر ایک کامیابی کی داستان ہے جو مستقل لگن کے ساتھ مہارت اور استقامت کی بدولت ممکن ہوا۔ کوٹلر امپیکٹ کی جانب سے سراہے جانے کے بعد ہمیں جدید مارکیٹنگ میں اس سفر کو بطور مثال پیش کرنے میں مدد ملے گی اور یہ صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان خلا کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
موجودہ دور میں مارکیٹنگ کی تیزی سے تبدیل ہوتی سمت کو مدنظر رکھتے ہوئے بابائے جدید مارکیٹنگ پروفیسر فلپ کوٹلر کی جانب سے قائم کی گئی کوٹلر امپیکٹ اور WMS گروپ نے جدید کاروبار، مارکیٹنگ اور مزید وضاحت کے لیے کارپوریٹ اور غیرکارپوریٹ شعبے سمیت مینجمنٹ کے تصورات پر کیے گئے کام اور تحقیق کو مرتب کرنے کی کوشش کی تھی۔ پاکستان کی تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹنگ ایجنسی اور کوٹلر امپیکٹ کے ملک میں خصوصی پارٹنر Naqeebz نے بھی ملک کے ایڈوائزری بورڈ کی تشکیل کے لیے ان کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
بین الاقوامی اور ملک کے ایڈوائزری بورڈ کی جانب تفصیلی جانچ کے ساتھ مقامی اور عالمی دانشوروں اور مارکیٹنگ رہنما ¶ں کی مزید جانچ پڑتال کے بعد شان فوڈز نے آنے والی کتاب میں اشاعت کے لیے اپنی کامیابی کی کہانی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جو آن لائن اور آف لائن تمام ممالک میں تقسیم کی جائے گی اور تمام اعلیٰ بزنس اور مینجمنٹ اسکولز کے طلبا کو دستیاب ہوگی ۔