برازیل میں ایک دن میں ہلاکتیں950ہو گئیں ، مجموعی تعداد325559تک پہنچ
امریکہ میں کورونا سے متاثرہ اموات566611 ، بھارت میں163428 ہوگئیں
کیسز13کروڑ1لاکھ57ہزارسے متجاوز،10کروڑ48لاکھ83ہزارمریض شفایاب

نیویارک،برازیلیا،نئی دہلی ، میڈرڈ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2839987ہو گئیں ،کیسز13کروڑ1لاکھ57ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں566611ہو گئیں ،کیسز3کروڑ12لاکھ611ہو گئے۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر جہاں ایک دن میں ہلاکتیں950ہو گئیں ،اس طرح مجموعی تعداد325559تک پہنچ گئی جبکہ کیسز1کروڑ28لاکھ42ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں163428 ،کیسز1کروڑ23لاکھ2ہزار سے زائد ہو گئے ۔روس میں99223افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد45لاکھ54ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میںہلاکتیں95976ہو گئیں ،کیسز46لاکھ95ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میںاموات126764ہو گئیں ،کیسز43لاکھ50ہزار سے تجاوز کر گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں109847ہو گئیں ،کیسز36لاکھ7ہزار ہو گئے ۔ترکی میں اموات31713ہو گئیں ،کیسز کی تعداد33لاکھ57ہزار988سے تجاوز کر گئی ۔دنیا بھر میں شفایاب ہونیوالوں کی تعداد10کروڑ48لاکھ83ہزار سے زائد جبکہ 2کروڑ24لاکھ34ہزارسے زائد فعال کیسز ہیں ۔