بھارتی فوج نےمقبوضہ کشمیر میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میں شہریوں پر فائرنگ خاتون سمیت دو زخمی
سری نگر(ویب نیوز )بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے جمعہ کی صبح جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے کو محاصرے میں لے لیا تھا ۔کے پی آئی کے مطابق دوران محاصرہ تلاشی آپریشن میںتین نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ بھارتی فوجی کارروائی کے خلاف شہریوں نے محاصرہ توڑ کر احتجاج کیا ۔ بھارتی فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا ۔ فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ خاتون عشرت جہاں اور45 سالہ غلام نبی ڈار نامی شہری زخمی ہو گیا۔دونوں زخمیوں کو صدر اسپتال سرینگر منتقل کر دیا گیا ۔ ادھر شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ پٹن میں بھارتی فورسز نے جمعہ کی صبح تلاشی آپریشن کا آغاز کیا ۔ پٹن کے کھانڈے محلہ اور سعد محلہ کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے ۔