مقبوضہ  کشمیر میں فوجی آپریشن کے دوران12 کشمیری نوجوان گرفتار
گرفتار نوجوانوں پرفوج پر پتھراو اور بھارت مخالف نعرے لگانے کا الزام  ہے
حریت پسندوں کی تلاش کے لیے 2فوجی ہیلی کاپٹروں کی فضا میں آپریشن کی نگرانی

سری نگر( ویب نیوز ) بھارتی فورسز نے مقبوضہ   کشمیر میں فوجی آپریشن کے دوران12 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے آزاد گنج علاقے  میں محاصرے کے دوران فوج نے ہیلی کاپٹر سے شیلنگ کی ہے ۔ دس نوجونواں کوپلوامہ کے  مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے  پولیس سٹیشن پانپور  میں رکھا گیا ہے ۔ ان نوجوانوں پر الزام ہے کہ فورسز کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی  ، فورسز پر پتھراوکیا  اور بھارت دشمن نعرے لگائے۔کے پی آئی  کے مطابق  اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے ہانگل گنڈ گائوں اور کریم آ باد پلوامہ کا فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیموںنے محاصرہ کر لیا ہے  تلاشی مہم شروع کر  دی گئی ہے ۔پولیس نے بس سٹینڈ سوپور میں 2 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔شوپیان ضلع کے ایک دور افتادہ جنگلاتی علاقے  چور کی گلی میں بھارتی فوج کا24 گھنٹے جاری رہنے والا فوجی آپریشن ختم ہو گیا ہے ۔ دوران آپریشن  حریت پسندوں کی تلاش کے لیے 2فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ دریں اثنا اتوار کو  ضلع  بڈگام کے  ماگام علاقے کے رہنے والے شہری  علی محمد کی لاش ملی ہے ۔