نئی دہلی (ویب ڈیسک)

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے دوران مشتعل ہجوم نے ایک بھارتی نجی ٹی وی کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق مغربی بنگال کے شہر کیش پور میں بھارتی نجی نیوز چینل کی ٹیم اپنے کام میں مصروف تھی کہ ان کی گاڑی پر مشتعل ہجوم نے لوہے کے راڈز، لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا۔مشتعل افراد نے نجی ٹی وی کی ٹیم کو دھمکیاں دیں اور جان سے مار دینے کی کوشش کی۔ میڈیا ٹیم میں ایک خاتون رپورٹر بھی موجود تھی، جو واقعہ سے خوفزدہ ہو گئیں۔اس پرتشدد واقعہ میں کیمرہ مین اور ڈرائیور کو چوٹیں آئی ہیں۔