ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک)
خیبرپختونخواہ حکومت اورمحکمہ صحت خیبرپختونخواہ کی ہدایات پرمحکمہ صحت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کوروناویکسین لگانے کے لیے 4سنٹرزبنائے جن میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہاڑپور،تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پروا،پولیس لائن ہسپتال اورمفتی محمودہسپتال نیوڈیرہ شامل ہیں ۔ پولیس لائن ہسپتال میں اب تک 978افرادکوویکسین لگائی گئی ہے جن میں 471ہیلتھ سٹاف اور518معمرشہری شامل ہیں جب کہ اب تک چاروں سنٹرزپر2480افراد کواب تک ویکسین
لگائی گئی ہے ۔ 50سال سے زائد عمر کے افراد کوویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا عمل یکم اپریل2021سے شروع کیاگیاہے ۔ رجسٹریشن کے دوران قومی شناختی کارڈ نمبربغیرڈیش کے 1166پرمیسج بھیجیں گے توجواب میں ویکسین لگوانے کے لیے تاریخ ،کوڈاورپھر اسی سنٹرپرجاکرآپ ویکسین لگواسکتے ہیں ۔70سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے سائینوفام چائنہ ویکسین اورکین سائینوفام ویکسین کی سنگل ڈوز بھی عنقریب شروع کی جارہی ہے۔ کوروناوائرس کے بچائوکے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی ہدایت پرمحکمہ صحت کی جانب سے عوام کی صحت کے لیے کوروناوائرس کے اب تک 39ہزار402ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے اب تک 75افراد میں مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اب تک 37271کیسزمنفی آئے ہیں جب کہ 756کیسزکے نتائج آناباقی ہیں اسی طرح اب تک کورونا وائرس سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں47افرادزندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ضلعی انتظامیہ نے حکومتی احکامات پرعملدآمدکے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ۔شہری کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ماسک کااستعمال کریں ۔ حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمدکریں ۔