نیویارک،برازیلیا،نیویارک،ماسکو (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2850385ہوگئیں،کیسز13کروڑ8لاکھ7ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کوروناسے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں567610ہو گئیں ،کیسز3کروڑ13لاکھ14ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں ہلاکتیں328366،کیسز1کروڑ29لاکھ12ہزار ہو گئے،بھارت میںاموات164141،کیسز1کروڑ23لاکھ91ہزار ہو گئے ۔روس میں99633افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد45لاکھ63ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میںاموات 96280ہو گئیں ،کیسز47لاکھ41ہزار بڑھ گئے ۔برطانیہ میں126816افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز43لاکھ53ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں 110328ہو گئیں،کیسز36لاکھ29ہزار سے زائد ہو گئے۔ ترکی میں31892افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد34لاکھ296تک پہنچ گئی ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 53 لاکھ سے زائد اور 2 کروڑ 26 لاکھ 55 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔