کورونا کے وار تیز ،ملک بھر میں مزید 81افراد جاں بحق
اموات 14778ہو گئیں ،5000 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(ویب  نیوز) کورونا کے وار تیز ہو گئے ، پاکستان  میں مزید 81 افراد انتقال کر گئے اور 5000 سے زائدنئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55605 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5020 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی  جبکہ  وائرس سے 81 ہلاکتیں ہوئیں۔  ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے اموات  کی تعداد 14778 ہو گئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 87908 تک جاپہنچے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 60072 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3367 مریض کورونا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 13058 ہو گئی  ،کورونا سے متاثر 3 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 266378 ہوگئی ہے جب کہ 4509 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 231073 ہے اور 6572 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19734 اور ہلاکتیں 211 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 91439 اور 2440 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 13321 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 364 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5052 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 60911 ہے اور اب تک 579 مریض انتقال کر چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 60 ہزار911، خیبر پختونخوا 91ہزار439، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار378، پنجاب 2 لاکھ 31 ہزار71، بلوچستان 19 ہزار734، آزاد کشمیر 13 ہزار321 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔