اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک میں مزید 4 ہزار 323 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43 ہزار 362 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 4 ہزار 323 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جب کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.96 فی صد ہوگی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہزار 821 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات کے پی میں ہوئیں جہاں 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ پنجاب میں 15، اسلام آباد میں 4 اور آزاد کشمیر میں 7 اموات ہوئیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار 231 ہوگئی ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 61 ہزار 450 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 960 ہوگئی ہے۔