اردن میں بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے افراد گرفتار
بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے سوتیلے بھائی، سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بن الحسین کو گھر میں نظر بند کردیا گیا
حمزہ کے ساتھی اور ان کے دفتر کے ڈائریکٹر یاسر سلیمان المجالی کو گرفتار کیا گیا

عمان(ویب  نیوز)اردن میں بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے چند افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بغاوت کی سازش میں ملوث کچھ اعلیٰ حکومتی عہدیداران کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ سکیورٹی فورسز نے عمان میںچھاپہ ما کر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے

PRINCE HAMAZAH ARRESTED AT HOME

سوتیلے بھائی اور سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بن الحسین کو گھر میں نظر بند کردیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی ،، حمزہ کے ساتھی اور ان کے دفتر کے ڈائریکٹر یاسر سلیمان المجالی بھی شامل ہیں انہیں گرفتار کیاگیا۔ سکیورٹی فورسز نے یہ گرفتاریاں سرگرمیوں کی چھان بین کے بعد سکیورٹی وجوہ پر کی ہیں تاہم شہزادہ حمزہ بن الحسین ان افراد میں شامل نہیں جنہیں گرفتار کیا گیا،بغاوت کے الزام میں الشریف حسن بن زید اور باسم ابراہیم عوض اللہ جو اردن کی رائل کورٹ کے سابق سربراہ ہیں، کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ واضح رہے کہ حمزہ مرحوم شاہ حسین اور ان کی امریکی نژاد اہلیہ ملکہ نور کا بڑا بیٹا ہے۔ انہیں 1999 ء میں اردن کا ولی عہد نامزد کیا گیا تھا ، وہ 2004 میں اس عہدے پر فائز رہے ۔سعودی عرب، امریکہ اور مصر نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شاہ عبداللہ دوم کی حمایت کی ہے۔