سکولوں کی اپ گریڈیشن میں جنوبی پنجاب کو38فیصد حصہ دیاگیا ہے
پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کاازالہ کریگی،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ختم کرنے کا پراپیگنڈا شکست خوردہ عناصر پھیلا رہے ہیں
جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعزاز بھی پاکستان تحریک انصاف کو ہی حاصل ہوگا،جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو بااختیار کررہے ہیں تاکہ عوام کو لاہور نہ آنا پڑے
جنوبی پنجاب کی 70سالہ محرومیوں کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں،جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ مخصوص کرنے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایشو پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بروقت ایکشن کر کے افواہوں کا خاتمہ کردیا:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
ترقی اورخوشحالی لانے کی تگ ودو میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ہیں:ایم این اے زین قریشی
جنوبی پنجاب اوربالخصوص ملتان کی ترقی کیلئے کاوشیں کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مشکور ہیں:صوبائی وزیر ڈاکٹر اخترملک

لاہور (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ،ترقیاتی منصوبوں اوردیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے متعلق امور اوراقدامات سے آگا ہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب پاکستان تحریک انصا ف کے دور حکومت میں ریکارڈ ترقی کرے گا۔سکولوں کی اپ گریڈیشن میں جنوبی پنجاب کو38فیصد حصہ دیاگیا ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ختم کرنے کا پراپیگنڈا شکست خوردہ عناصر پھیلا رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں عوام نے فیصلہ کن برتری سے نوازا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کاازالہ کرے گی۔جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعزاز بھی پاکستان تحریک انصاف کو ہی حاصل ہوگا۔جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو بااختیار کررہے ہیں تاکہ عوام کو لاہور نہ آنا پڑے۔باقاعدگی سے ہر ماہ ملتان جاکرترقیاتی منصوبوں اوردیگر امور کا جائزہ لوں گا۔کابینہ اجلاس بھی ملتان میں ہوگا،صوبائی وزراء بھی ایک،ایک روزجنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی 70سالہ محرومیوں کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ مخصوص کرنے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایشو پر وزیراعلیٰ پنجاب کا فوری ایکشن قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بروقت ایکشن کر کے پراپیگنڈے اورافواہوں کا خاتمہ کردیا۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے لوگوں کے محرومیوں کے ازالے کا دور شروع ہوچکا ہے۔ کسی کو جنوبی پنجاب کے بارے میں افواہیں پھیلا نے کی اجازت نہیں دیں گے۔ایم این اے زین قریشی نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی لانے کی تگ ودو میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہیں۔صوبائی وزیر ڈاکٹر اخترملک نے کہا کہ جنوبی پنجاب اوربالخصوص ملتان کی ترقی کے لئے کاوشیں کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مشکور ہیں۔ایم این اے مخدوم زین قریشی اورصوبائی وزیر ڈاکٹرمحمد اخترملک اورمتعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔