نیویارک ،برازیلیا،نئی دہلی ، انقرہ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2873660ہو گئیں ،کیسز13کروڑ24لاکھ12ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں569197 ،کیسز3کروڑ14لاکھ90ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں333153ہو گئیں ،کیسز1کروڑ30لاکھ23ہزار سے زائد ہو گئے ۔بھارت میںکورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں165577ہو گئیں ،کیسز1کروڑ26لاکھ84ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں96875افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 48لاکھ33ہزار تک پہنچ گئی ۔روس میںہلاکتیں101000ہو گئیں اورکیسز45لاکھ89ہزارسے بڑھ گئے ۔برطانیہ میںاموات126862ہو گئیں ،کیسز43لاکھ62ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میںہلاکتیں111326ہو گئیں، کیسز36لاکھ78ہزار سے بڑھ گئے ترکی 32456افراد موت کی آغوش میں جاچکے جبکہ کیسز کی تعداد 35لاکھ29ہزار تک پہنچ گئی۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 66 لاکھ سے زائد اور 2 کروڑ 28 لاکھ 42 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔