ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی،وزیر خزانہ

حکومت فلاحی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی، سماجی تحفظ کے اقدمات کیلئے پرعزم ہے

وزیر خزانہ  حماد اظہر کا ٹویٹ و اجلا س میں گفتگو

اسلام آباد(ویب  نیوز) وزیر خزانہ وزیر حماد اظہر نے روا ں سال محصولات میں حوصلہ افزا اضافے اور مقررہ اہداف کے حصول کے بارے میں اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی اور حکومت ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے موثر لائحہ عمل وضع کیا جائے گا ۔وزیرخزانہ نے کہا کہ اس سال پاکستان کی معیشت گزشتہ اندازوں اور رحجانات کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ترقی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے شرح نمو کا ہدف چار فیصد سے زائد ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شرح نمو میں اضافہ مالیاتی خسارے یا زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی نہیں بلکہ پائیدار ترقی پر مبنی ہوگی، اس سے قبل جنوبی ایشیائی خطے کے لئے عالمی بینک کے نائب صدر HARTWIS SCHAFER کے ساتھ ایک آن لائن اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے

FEDERAL MINSTER FOR FINANCE, REVENUE, INDUSTRIES AND PRODUCTION, MUHAMMAD HAMMAD AZHAR CHAIRING THE MEETING OF THE ECONOMIC COORDINATION COMMITTEE (ECC) OF THE CABINET, ISLAMABAD 

وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہناتھا کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقوں کے تحفظ کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد ، فلاحی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی اور سماجی تحفظ کے اقدامات کیلئے مکمل طور پرپرعزم ہے ،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنرل سیلز ٹیکس کو ہم آہنگ بنانا حکومت کاترجیحی شعبہ ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے توانائی کے وزیر عمر ایوب خان نے اور بجلی کے معاون خصوصی تابش گوہر نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات ، خدمات کو بہتر بنانے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کواجاگر کیا،عالمی بینک کے نائب صدر نے اپنے کلمات میں کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کو کم کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے ریلیف کی فراہمی کے اقدامات کو سراہا ۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کابھی اعادہ کیا۔