ویوو پاکستان نے واٹس ایپ کے ذریعے کسٹمر سروسز کا آغاز کر دیا
لاہور (ویب نیوز )
سمارٹ فون بنانے والے عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے پاکستا ن بھر میں واٹس ایپ کے ذریعے اپنے صارفین کی فوری رہنمائی اور شکایات کے بلا واسطہ ازالے کا آغاز کر دیا ۔
اب صارفین ویوو کے واٹس اپیپ سپورٹ نمبر 923167772877+ کے ذریعے قبل از فروخت اور بعد از فروخت خدما تحاصل کر سکتے ہیں۔ یہ چیٹ سروس سوموار تا ہفتہ صبح 9:30سے شام 6:00بجے تک دستیا ب ہو گی ما سوائے عام تعطیلات کے۔
واٹس ایپ کسٹمر سپورٹ کے ذریعے ویوو کی آن لا ئن کسٹمر سروسز کو مزید تقویت ملے گی ۔ نیز صارفینیہ خدمات اور رہنمائی آن لائن اور ہاٹ لائن ذرائع(ای میل ، براہ راست چیٹ ، فیس بک میسنجر) سے بھی حا صل کر سکتے ہیں ۔
کسٹمر سروس کی اس نئی شاخ کے آغاز کے موقع پر ویوو پاکستان میں کسٹمر سروسز کے ڈ ائریکٹرKevin Jiang کا کہنا تھا کہ ’’کسی بھی اقدام سے پہلے ویوو کو ہمیشہ صارفین کا خیال رہتا ہے۔جدت اور تحقیق کی بنا پر پراڈکٹ میں متعارف کروائی جانے والی جدت ہو یاصارفین سے رابطہ، ویوو نے ہمیشہ ہرچیز کے مقابلہ پر اپنے صارفین کو فوقیت دی ہے۔ اب مو جودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہو ئے ہم اپنے کسٹمر سروس پلیٹ فارم کو صارفین کے اور قریب لے آئے ہیں اور یوں ہم اپنے صارفین کو ا نتہا ئی آسان انداز میں فوری رہنمائی فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ آرام سے اپنے گھر رہیں اور محفوظ رہیں۔ ‘‘
30مارچ 2021کو اس سروس کے آغاز سے ویوو کسٹمر سروس ٹیم صارفین کے سوالات کے جوابات ، انہیں ضروری ہدایات کیفراہمی اور ان کی رائے کے حصول کے لیے مصروف عمل ہے ۔
اس سروس کا بنیادی مقصد صارفین کی آسانی کے لیے ان سے دو طرفہ رابطہ کو برق رفتار اور باسہولت بنانا ہے۔ ویوو کی جانب سے تجویز دی جاتی ہے کہ صارفینیہ نمبر محفوظ کر لیں اور پراڈکٹ کی تفصیل ، آفر یاڈیوایس کی مرمت سے متعلق معلومات حا صل کرنے کے لیے دفتری اوقات میں کسٹمر سروس ٹیم سے رابطہ کریں ۔