وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دیدی
ٹی ایل پی  پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دی گئی

اسلام آباد (ویب  نیوز)وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی۔ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعہ لی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک لبیک پاکستان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی اورپابندی لگانے کے حوالہ سے مسودہ وزارت داخلہ نے تیار کیا تھا جس کی منظور ی وزیر اعظم عمران خان نے دی تھی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے تیار کردہ سمری کو جمعرات کے روز کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے ارکان میں سرکولیٹ کیا اور کابینہ ارکان سے سرکولیشن کے  ذریعہ منظوری لے لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔