روشن ڈیجیٹل اکائونٹ سے موصول ہونیوالے فنڈز1 ارب ڈالرسے بڑھ گئے،عمران خان

مثبت ردعمل پر میں بیرون ملک مقیم اپنے پاکستانیوں کا مشکور ہوں،وزیر اعظم کا ٹوئٹر پر بیان

اسلام آباد (ویب  نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب ڈالرسے بڑھ گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب ڈالرسے بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مثبت ردعمل پر میں بیرون ملک مقیم اپنے پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اہم سنگ میل طے کرنے پر سٹیٹ بینک سمیت دیگر بینکوں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔